معین اختر کی 63ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

لاہور()پاکستان شوبز انڈسٹری کا ذکر معین اختر کے ذکر کے بغیر ادھورا ہے،معین اختر کے مداح آج ان کی 63 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

پاکستان کی کامیڈی کے کینوس پر خوبصورت رنگ بکھیرنے والے فنکار معین اختر نے اپنی فنی زندگی کا آغاز ساٹھ کی دہائی میں کیا،ہر کردار کو حقیقی رنگ دینے والے معین اختر نے ریڈیو،سٹیج اور ٹی وی کے لاتعداد ڈراموں میں اپنی مزاحیہ اداکاری کا لوہا منوایا،معین اخترکو مزاحیہ اداکاری کے ساتھ نقالی کرنے میں بھی یکتا حاصل تھا،ماضی کے یادگار ڈرامے روزی میں خاتون کا کردار ادا کر کے معین اختر نے خوب داد وصول کی۔ساٹھ کی دہائی کے آخری برسوں میں کامیابی کا جو تاج معین اخترنے اپنے سر پہ سجا یا اسے انہوں نے آخری لمحے تک گرنے نہیں دیا،انہوں نے اداکاری کے ساتھ بے شمار سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات کی میزبانی بھی کی۔معین اختر کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا،22 اپریل 2011 کو کامیڈی کی دنیا میں بے تاج بادشاہ کے نام سے پہچانے جانے والے معین اختر کراچی میں انتقال کر گئے۔

تبصرے بند ہیں.