دھوم تھری کے ولن عامر خان کی مقبولیت پر ساتھی اداکار پریشان

بالی وڈ فلم دھوم تھری میں ولن بن کر بھی عامر خان کو وہ شہرت اور مقبولیت حاصل ہو رہی ہے جس سے اداکار ابھیشک بچن سمیت فلم کے دیگر فنکار خاصے ناراض دکھائی دیتے ہیں۔ ابھیشک خود کو فلم کا ہیرو بتاتے ہیں تو عامر خان کہتے ہیں دھوم تھری میں ولن بن کر بھی وہ ہیرو سے کم نہیں۔

ممبئی: () دھوم تھری کی شکل میں بالی وڈ میں اس بار کچھ نیا ہونے جا رہا ہے۔ فلم کی ساری کہانی ایک ایسے ولن کے گرد گھومتی ہے جو بہت چالاک ، ذہین اور بازی گر ہے۔ یہ ولن کوئی اور نہیں مسٹر پرفیکشسنٹ عامر خان ہیں جن کی خوبصورت اداکاری اور سٹنٹس کو فلم کی پبلسٹی میں اتنا شامل کیا گیا ہے کہ ساتھی اداکاروں سے برداشت نہیں ہو سکا۔ بالی وڈ ادکار ابھیشک بچن کہتے ہیں فلم کے اصل ہیرو وہ ہیں، عامر خان نے یہ کہہ کر ان کی ساری خوشیوں پر پانی پھیر دیا ہے کہ وہ فلم میں ولن ہو کر بھی وہ کسی ہیرو سے کم دکھائی نہیں دیں گے۔ بالی وڈ میں ہیرو سے زیادہ کسی ولن کی مقبولیت کی متعدد مثالیں موجود ہیں لیکن فلم شعلے کے ولن گبھر سنگھ کو بےمثال مقبولیت حاصل ہوئی۔ دیکھنا یہ ہے دھوم تھری کے بازی گر ولن مقبولیت میں کہاں تک پہنچتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.