ہریتک روشن اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی

فلمی سکینڈل یا کچھ اور، بالی وڈ اداکار ہریتک روشن اور ان کی اہلیہ کی 17 سال بعد علیحدگی ہو گئی۔

ممبئی: () بالی وڈ اداکار ہریتک روشن اور سوزین کی شادی 20 دسمبر 2000ء کو ہوئی۔ دونوں کے درمیان جھگڑے کی خبر پہلی بار چار ماہ پہلے اس وقت آئی جب سوزین ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں تین چار ماہ سے علیحدہ رہ رہے تھے۔ ہریتک روشن کی فیملی نے سوزین کو منانے کی بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے۔ فیملی تقریبات سے لے کر فلم کرش تھری کی تشہیری مہم تک سوزین بالکل غائب رہی۔ ہریتک اور سوزین دو بچوں کے والدین ہیں۔ علیحدگی کا اعلان ہریتک روشن نے ایک بیان کے ذریعے کیا۔ ہریتک کا کہنا تھا کہ علیحدگی کا فیصلہ سوزین نے کیا ہے۔ وہ اس شادی کو برقرار رکھنا چاہتے تھے۔ ہریتک کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں میڈیا ان کی نجی زندگی کی بے بنیاد خبریں دینے سے گریز کرے۔

تبصرے بند ہیں.