لاہور: تحریک انصاف کارکنان کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری
لاہور: لاہورمیں تحریک انصاف کے کارکنوں کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے،مظاہرین کا کہنا ہے کہ انصاف کے حصول تک پر امن احتجاج جاری رکھیں گے۔ غازی روڈ ڈیفنس کے لالک چوک پر سول سوسائیٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف این ایک سو پچیس کے امیدوار حامد خان کے اعلان کے باوجود چوتھے روز بھی دھرنا جاری ہے،حامد خان نے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کی بنا پر دھرنا شام چھ سے آٹھ بجے تک دوگھنٹے کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن کارکنوں نے ان کی تجویز ماننے سے انکار کردیا جس کے بعد آج چوتھے روز بھی دھرنا جاری ہے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج پر امن ہے اور جب تک این اے ایک سو بائیس اور این اے ایک سو پچیس میں دوبارہ فوج کی زیرنگرانی الیکشن نہیں کرائے جاتے دھرنا جاری رکھیں گے۔
تبصرے بند ہیں.