انتخابات میں جیتنے والی جماعتوں کے تازہ اعدادوشمار جاری

اسلام آباد: انتخابات میں جیتنے والی سیاسی جماعتوں کے تازہ اعدادوشمار جاری، قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن ایک سو چوبیس نشستوں کے ساتھ پہلے، پیپلزپارٹی اکتیس نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، تحریک انصاف ستائیس نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے تیسرے نمبر پر ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے،اس نے ایک سو چوبیس نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے،جبکہ پیپلز پارٹی نے اکتیس اور تحریک انصاف نے ستائیس سیٹوں پر فتح حاصل کی ہے۔ ایم کیو ایم نے اب تک اٹھارہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے،جے یو آئی ف کی دس،مسلم لیگ فنکشنل چار، جماعت اسلامی تین، مسلم لیگ ق دو، اے این پی، بی این پی اور این پی کی ایک ایک نشست ہے،جبکہ اٹھائیس آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن دوسوچودہ نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے،تحریک انصاف نے انیس اور پیپلز پارٹی نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ چالیس آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان اسمبلی کی تمام نشستوں کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ خیبرپختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف پینتیس نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے، جے یوئی آئی ف نے تیرہ اور مسلم لیگ ن نے بارہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ چودہ آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ ن نو نو نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ نیشنل پارٹی سات، مسلم لیگ ق پانچ، بی این پی دو اور اے این پی نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آٹھ آزاد امیدوار کامیا ب ہوئے ہیں۔ بلوچستان سے تحریک انصاف اورایم کیو ایم کو کوئی نشست نہیں ملی۔ سندھ میں پیپلز پارٹی نے تریسٹھ اور ایم کیو ایم نے سینتیس نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.