شیری رحمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ شیری رحمان نے اپنا استعفیٰ نگران وزیراعظم پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔ شیری رحمان نے اپنے استعفیٰ کے متن میں نئی منتخب ہونے والی پارلیمنٹ کو مبارکباد بھی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جب شیری رحمان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زردای سے مشاورت کی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے اور مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ وہ وقت ہے کہ امریکا میں نیا سفیر مقرر کیا جائے اس لیے میں فوری طور پر یہ عہدہ چھوڑ رہی ہوں۔

تبصرے بند ہیں.