عمران خان نے پرویز خٹک کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا

لاہور: عمران خان نے پرویز خٹک کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلی نامزد کردیا جبکہ جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی اسرار اللہ ایڈوکیٹ کے مطابق اتحاد کافیصلہ جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر پرویز خٹک، اعظم سواتی اور دیگر جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے نائب امیر سراج الحق نے شرکت کی۔ اجلاس میں جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق معاملات طے کرنے کیلئے مذاکرات جاری رہیں گے۔

تبصرے بند ہیں.