دردانہ رحمان اور ماہم رحمان کی رہائشگاہ پرمجلس عزا

اداکارہ دردانہ رحمان اورگلوکارہ ماہم رحمان کی رہائشگاہ پرمجلس عزا ہوئی۔ اس موقع پر اداکارہ خوشبو، نادیہ علی، شین، نداچوہدری، آفرین، عذراجہاں، صائمہ جہاں، ٹمی رائے، آشا چوہدری، روبی انعم، شیبا بٹ، جراررضوی سمیت دیگرموجود تھیں۔ اس موقع پر جہاں واقعہ کربلا کی روشنی میں خطاب کیا گیا وہیں عزاداروں نے ماتم بھی کیا اورآخرمیںنیاز تقسیم کی گئی۔ گفتگوکرتے ہوئے دردانہ رحمان نے بتایا کہ ہرسال باقاعدگی کے ساتھ مجلس اورنیاز کااہتمام کیا جاتا ہے۔ ماہ محرم میں حضرت امام حسین اوران کے ساتھیوں نے یزیدکی بیعت قبول نہ کرتے ہوئے شہادت پائی۔ جس کی وجہ سے آج دین اسلام کی بقاء ہے۔ اُمت مسلمہ رہتی دنیا تک یوم عاشورہ کے موقع پرشہداء کربلا کے عظیم کارنامے کی یادکو تاذہ رکھے گی۔ یہ سوگ کا مہینہ ہے اوراس مہینے میںمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی طرح شوبز سے وابستہ لوگ بھی بہت عقیدت واحترام کے ساتھ مجالس کاانعقاد کرتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.