Latest National, International, Sports & Business News

محرم الحرام کے دوران نذر نیاز کیلئے حلیم کی دیگوں کا اہتمام

محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی نذر و نیاز اور لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ملتان میں تیس سال سے ایک شخص حلیم کی دیگیں پکا کر غریبوں میں تقسیم کرتا آ رہا ہے۔ عشرہ محرم میں جہاں جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے وہیں شہداء کر بلا کی یاد میں لنگر اور نذر و نیاز کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا ہے، جگہ جگہ لنگر تقسیم کیے جاتے ہیں۔ نیو ملتان کے علاقے میں میں بھی ایک شخص گزشتہ تیس سال سے حلیم کی دیگیں خود بنا کر با ٹنتا ہے۔ تیس سال قبل پندرہ دیگوں سے یہ سلسلہ شروع ہوا تھا اور ہر سال ان دیگوں کی تعداد میں حسب توفیق اضافہ ہوتا رہا۔ اس سال چوبیس دیگیں پکائی گئی ہیں۔ محرم الحرام کے پہلے جمعہ کے دن حاجی دلشاد اور ان کے عزیزو اقارب حلیم کو گھوٹے لگاتے ہیں اور پھر صبح آٹھ بجے قریبی علاقوں کے لوگ وہاں کھا نے کیلئے جمع ہو جاتے ہیں، جن میں حلیم تقسیم کیا جاتا ہے۔ حلیم پکانے اور کھانے والے سب ہی ثواب کمانے کیلئے ہر سال اس عمل میں ضرور شامل ہوتے ہیں جس سے واقعہ کربلا کی یاد تازہ ہو جاتی ہے

تبصرے بند ہیں.