کویت کے وزیراعظم شیخ جابر المبارک پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم ہاؤس میں انہیں باضابطہ استقبالیہ دیا گیا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کویتی وزیراعظم شیخ جابر المبارک کا استقبال کیا۔ اس موقع پر معزز مہمان کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی اور گارڈ آفر آنر پیش کیا۔ کویتی وزیراعظم پاکستانی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.