اکشے کمار کی فلم ”باس“ کے لئے دنیا کا سب سے بڑا پوسٹر تیار

بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم ”باس“ کے لئے تیار کیا گیا دنیا کا سب سے بڑا پوسٹر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔ فلم ’’باس‘‘ کا پوسٹر 193 فٹ اور ایک انچ چوڑا جب کہ 180 فٹ اور 2 انچ لمبا ہے اور اسے اکشے کے مداحوں کے گروپ ”ٹیم اکشے“ نے 4 ماہ میں تیار کیا ہے، اس پوسٹر نے پاپ دنیا کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کے پوسٹر کا ریکارڈ توڑ کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شمار کرلیا،اکشے کمار اس پوسٹر کا کل ممبئی کے اندھیری اسپورٹس کمپلیکس میں افتتاح کریں گے۔ پوسٹر کے حوالے سے اکشے کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ کافی عزت کی بات ہے کہ میرے مداحوں نے اتنی محنت کے بعد اتنا بڑا پوسٹر تیار کیا اور اس کے لئے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اکشے کمار کی فلم ’’باس‘‘ رواں ہفتے بدھ کو ریلیز ہوگی اور اس میں ان کے ہمراہ سوناکشی سنہا، متھن چکرورتی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.