ذاتی زندگی میں کسی کی مداخلت قبول نہیں کرسکتی، میرا

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ہر انسان کو اپنے انداز میں جینے کا حق ہے‘ میری ذاتی زندگی میں کوئی مداخلت کرے مجھے یہ قبول نہیں۔ اداکارہ کا کہناہے کہ میں نے کبھی کسی فنکار پر بے جا تنقید کی اور نہ ہی میں دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا پسند کرتی ہوں کیونکہ ہر انسان کو اپنے انداز میں جینے کا حق ہے دوسروں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی حدود میں رہیں اور میری ذاتی زندگی میں مداخلت کریں اور نہ ہی میں کسی کو اجازت دوں گی۔ انھوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ تمام فنکار مل جل کر چلیں کیونکہ اس سے ہی شوبز انڈسٹری کا ہی فائدہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.