Latest National, International, Sports & Business News

علی ظفر بینکاک میں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

اداکار وگلوکارعلی ظفر جو ایک ہفتہ سے اپنی نئی فلم کی ریکارڈنگ کے لیے بینکاک میں ہیں۔ گزشتہ روز شوٹنگ کے دوران سیٹ سے گرکر زخمی ہوگئے،انھیں قریبی اسپتال لے جایاگیاجہاں انھیں فوری امدادفراہم کی گئی ۔ علی ظفرکے منہ پرخاصی چوٹیں آئی ہیں ۔ بات چیت کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں حادثوں سے گھبرانے والا نہیں انھیں فخرہے کہ مجھے پاکستانی عوام کی طرح دنیابھرمیںلوگ میرے کام کوپسندکرتے ہیں ۔امید ہے جلدصحتیاب ہوجاونگااورفلم کی شوٹنگ میں دوبارہ حصہ لونگا۔

تبصرے بند ہیں.