امیتابھ بچن ’’ایک سو دو ناک آؤٹ‘‘ میں 102سالہ بوڑھے کا کردار ادا کرینگے

اداکار امیتابھ بچن اومیش شکلا کی نئی فلم میں 102 سالہ بوڑھے کا کردار ادا کرینگے۔ فلم جس کے پروڈیوسر بھوشن کمار ہیں جذباتی اور مزاحیہ طرز دونوں کا مرغوبہ ہوگی۔ فلم کا ٹائیٹل ’’ ایک سو دو ناک آئوٹ ‘‘ رکھا گیا ہے ۔ فلم میں امیتابھ ایک ایسے بوڑھے شخص کا کردار ادا کرینگے جو طویل عمری میں عالمی ریکارڈ بنانے کا خواہشمند ہوتا ہے اور اس کو ریکارڈ قائم کرنے کے لیے مزید 17سال کی زندگی درکار ہوتی ہے۔ فلم میں امیتابھ کے بیٹے پریش راول ہیں جو 72سال کے ہونگے۔

تبصرے بند ہیں.