پاکستانی فلمیں مستقبل میں بزنس کے ریکارڈ قائم کرینگی، میرا

کراچی: فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستانی فلمیں ایک بار پھر بزنس کے ریکارڈ قائم کرینگی، ہم اگر تنقید برائے تنقید سے باہر آجائیں تو ہم میں دوسری کوئی خامی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بات چیت کے دوران کیا، میرا کا کہنا تھا کہ سینما کلچر کے ختم ہونے سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے ہیں، لوگ جس خوف کے عالم میں آج مبتلاہیں اس کیفیت کو صرف ثقافتی سرگرمیاں ہی شکست دے سکتی ہیں، اس بار پاکستانی فلموں کا مرکز کراچی ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ہندوستانی فلموں نے ہماری انڈسٹری کو متاثر نہیں کیا جس طرح کی فلمیں بن رہی ہیں وہ دوبارہ کھڑکی توڑ سینما کلچر لیکر آئیں گی۔

تبصرے بند ہیں.