شردھا کپور فلم ’’ گوری تیرے پیار میں‘‘ کے اہم کردار میں جلوہ گر ہونگی

ممبئ: بالی ووڈ فلم عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی۔ اداکارہ اب عمران خان اور کرینہ کپور کی فلم ’’گوری تیرے پیار میں‘‘ میں اہم کردار میں جلوہ گر ہونگی۔ شردھا کپور کو ہدایتکار پونیت ملہوترا کی نئی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا ہے، فلم میں اداکارہ، ہیرو عمران خان کے والدین کی پسند سے اْنکی منگیتر بنی ہوئی ہیں۔ ’’گوری تیرے پیار میں‘‘ عمران خان اور کرینہ کپور کی ایک رومانوی فلم ہے جو 22 نومبر کو ریلیز ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.