سلمان خان کا جادو حسینہ کائنات پر بھی چل گیا

ممبئ: بالی ووڈ دبنگ خان افیئرز کے معاملے میں ہمیشہ خبروں میں رہے ہیں۔ میڈیا میں کبھی ایشوریہ رائے تو کبھی زریں خان سے محبت کے چرچے عام رہے، ایک وقت تھا جب ہر طرف دبنگ خان اور کترینہ کیف کی دوستی کی دھوم تھی، دونوں کی جوڑی کو بالی ووڈ کی خوبصورت ترین جوڑی کا خطاب بھی دیا گیا، اتنی گہری دوستی کہ ہر کسی کو یقین تھا یہ جوڑی جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ ان دنوں سلمان خان اور بھارت کے دورے پر آئی مس یونیورس اولیویا فرانسس کی دوستی کی خبریں عام ہیں، ایڈز کے خلاف مہم ہو یا خواتین کے حقوق کی بات دونوں بیشتر تقاریب میں ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ مس یونیورس نے اعلان کیا ہے کہ میں ہیروئن بنوں گی تو صرف دبنگ خان کی۔

تبصرے بند ہیں.