سکندر میانداد مغربی سازوں کے ساتھ قوالیاں ریکارڈ کرینگے

لاہور: معروف قوال سکندر میانداد خان نے مغربی سازوں کے ساتھ قوالیاں ریکارڈ کرنے کے لیے تیاری شروع کر دی۔ ان دنوں وہ اپنے نئے البم کی ریکارڈنگ کے لیے قوالیوں کی دھنیں ترتیب دے رہے ہیں جن کو محرم الحرام کے بعد مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا جائے گا۔ سکندر میانداد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مغربی سازوں کے ساتھ قوالیاں ریکارڈ کرنے کا تجربہ پہلے بھی ہو چکا ہے۔لیکن میں نے اس میں جدت لانے کے لیے کچھ مغربی اور ان کے ساتھ مشرقی سازوں کا بھی انتخاب کیا ہے جو میری قوالیوںکو ایک نیا انداز دینگے، میرے والد استاد بدرمیانداد خان نے بھی اسی طرح کے مختلف تجربات کیے تھے جن کو بہت سراہا گیا تھا بلکہ بھارتی پنجاب کی فلموں میں ان کی قوالیوں کو باقاعدہ فلمایا بھی گیا، اس لیے میری کوشش ہو گی کہ میں اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کچھ نئی ورائٹی متعارف کرائوں جو قوالی سننے والوں کے علاوہ نوجوانوں کو بھی پسند آئے۔

تبصرے بند ہیں.