كرينہ كپور نے ابھيشک بچن كے ساتھ فلموں ميں كام كرنے كی خواہش كا اظہار كرديا

ممبئی: بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ وہ ابھيشک بچن كی ہيروئن بننا چاہتی ہیں۔ بالی ووڈ كی بیوٹی اور نواب خاندان کی بہو كرينہ كپور خان نے ابھيشک بچن كے ساتھ فلموں ميں كام كرنے كی خواہش كا اظہار کردیا ہے، كرینہ کپور كا كہنا ہے كہ انہوں نے سال 2000 ميں فلم “رفيوجی” سے اپنے فلمی كيرئير كا آغاز تھا، اس فلم ميں ابھيشک نے ہی ان كے مدمقابل ہيرو کا کردار ادا کیا تھا، ليكن اب وہ ماضی كی تمام تر تلخيوں كو پيچھے چھوڑ كر دوبارہ ابھيشک بچن كے ساتھ كام كرنا چاہتی ہيں۔ واضح رہے کہ سال 2003 ميں ابھيشک بچن كی منگنی كرينہ كپور كی بڑی بہن اور فلم اسٹار كرشمہ كپور سے ٹوٹ گئی تھی، جس كے بعد کرینہ اور ابھیشک کی جوڑی کبھی ایک ساتھ جلوہ گر نہیں ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.