عامر خان خاتون ٹیکسی ڈرائیوروں پر مہربان

ممبئی: مسٹر پرفیکٹ کے نام سے مشہور بالی وڈ کے اداکار عامر خان کی ملاقات ان کے مقبول ٹی وی شو ’’ستیہ میں و جیتے‘‘ کے دوران چندخواتین ٹیکسی ڈرائیوروں سے ہوئی تھی۔ عامر نے کہا کہ وہ ان خواتین ٹیکسی ڈرائیوروں کے جذبے سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور انھوں نے یہ طے کرلیا کہ وہ جب بھی دہلی آئینگے انھی خواتین کی ٹیکسیوں میں سفر کرینگے۔ان دنوں وہ اپنی فلم ’’پی کے‘ ‘میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں جب وہ دہلی آئے تو انھیں سیر کرانے کی ذمے داری انھی خواتین ٹیکسی ڈرائیوروں نے اٹھائی۔

تبصرے بند ہیں.