مزاج کے مطابق فلم ملی تو کام میں تاخیر نہیں کرونگی، خوشبو

لاہور: نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ میرے مزاج کے مطابق بننے والی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تو ایک لمحہ بھی تاخیر نہیں کرونگی۔ چند سال قبل اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل ڈگر سے ہٹ گیا تھا لیکن کچھ لوگوں کی محنت کی وجہ سے یہ واپس ٹریک پر آ گیا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ یہ سچ ہے کہ کسی بھی پراجیکٹ کے حوالے سے اپنے شوہر ارباز خان سے مشاورت کرتی ہوں ۔اداکاری کے ساتھ بچوں کو وقت دینا بڑا مشکل کام ہے لیکن کوشش کرتی ہوں کہ میری گھریلو زندگی ہرگز متاثر نہ ہو۔ خوشبو نے مزید کہا کہ جب بھی مجھے میرے مزاج کے مطابق بننے والی فلم میں کام کی پیشکش ہو گی تو اس میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کروں گی ۔ میں سمجھتی ہوں کہ جو کام آپ کے دل کو بھائے اسے کرنے سے آپ بہتر نتائج دے سکتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.