آئٹم سانگ کے مکمل طور پر خلاف ہوں، ادیتی راؤ حیدری

ممبئی: اداکارہ ادیتی رائو حیدری کا کہناہے کہ وہ آئٹم سانگ کے مکمل طور پرخلاف ہیں تاہم ڈانس نمبر کا حصہ بننے پر انھیں کوئی اعتراض نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ مجھے ایٹم سانگ لے لفظ سے نفرت ہے ۔ایسا گانا جس میں لڑکی کو انتہائی مختصر لباس میں دکھایاجائے اور وہ انتہائی بری لگے میں اچھا نہیں سمجھتی۔ادکارہ کا کہنا تھاکہ میرے نزدیک باوقار کردار اہمیت رکھتاہے اس لیے میں نہیں سمجھتی کہ ایٹم سانگ کرنا چاہیے لیکن اگر ڈانس نمبر ہوتو اس میں کوئی حرج نہیں میں اسے پسند کرتی ہوں واضح رہے کہ اداکارہ کی فلم ’’باس ‘‘16اکتوبر کو ریلیز ہورہی ہے اور وہ اس کی تشہیر مہم میں مصروف ہیں۔

تبصرے بند ہیں.