شاہدہ منی نے اسلام آباد میں ذاتی فلیٹ خرید لیا

لاہور: صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے اسلام آباد میں ذاتی فلیٹ خرید لیا ہے، جس کی تزئین وآرائش کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے گلوکارہ نے بتایا کہ کام کی وجہ سے اسلام آباد آنا جانا لگا رہتا ہے جس کے لیے میں سوچا کہ اپنا ذاتی فلیٹ ہی کیوں نہ لے لیا جائے۔ پچھلے دنوں جب کراچی پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے گئی تو وہاں سے اسلام آباد جانے کا مقصد بھی یہی تھا کیونکہ وہاں پر انٹرڈیکوریشن سے لے دیگر کام ہورہا تھا جو اب مکمل کروا کر واپس آئی ہوں۔

تبصرے بند ہیں.