عوام نے اپنی پسندیدگی سے بہت حوصلہ دیا، عمائمہ ملک

کراچی: ماڈل واداکارہ عمائمہ ملک نے کہاہے کہ پاکستانی عوام نے مجھے اپنی پسندیدگی سے بہت حوصلہ بخشا ہے میں کبھی پاکستانی عوام کی محبتوں کونہیں بھول سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ ہماری فیشن انڈسٹری اورڈرامہ انڈسٹری نے بہت کم وقت میں دوبارہ عالمی سطح پراپنی جگہ بنائی ہے فنکاراپنی محنت اورلگن سے کام کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ فلم کی بحالی پرتوجہ دینی ہوگی ایک دوفلموں کے بننے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑنے والا۔

تبصرے بند ہیں.