نواز شریف اور عمران خان کامیاب، غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجہ
غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 68 سے کامیاب قرار پائے جبکہ عمران خان نے پشاور کے حلقہ این اے ون سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے غلام احمد بلور کو شکست دی۔ دوسری جانب گوجرانوالا کے حلقہ این اے 99 سے (ن) لیگ کے رانا عمر نذیر اور پشاور کے حلقہ این اے 2 سے تحریک انصاف کے انجینئر حامد الحق بھی کامیاب قرار پائے۔غلام احمد بلور نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے عمران خان کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
تبصرے بند ہیں.