ووٹوں کی گنتی: عمران، جاوید ہاشمی، مخدوم شاہ محمود کو مخالفین پر برتری
ملک بھر میں ووٹنگ کے بعدعام انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان پشاور، راولپنڈی، لاہور اور میانوالی چاروں حلقوں جبکہ جاوید ہاشمی مخالف امیدوار پر برتری لئے ہوئے ہیں، سرگودھا سے نواز شریف کی برتری بڑھ رہی ہے جبکہ شہباز شریف لاہور میں آگے ہیں جبکہ دونوں سابق وزرائے اعظم یوسف گیلانی اور راجا پرویز اشرف کی نشستوں پر پیپلز پارٹی فی الحال پیچھے ہے، گوجر خان اور ملتان میں دونوں کی نشستوں پر ن لیگ اب تک آگے، پی پی کی فریال تالپور کو لاڑکانہ میں برتری حاصل ہے۔ مظفرگڑھ کے این اے 178 سے جمشید دستی، خوشاب سے ن لیگ کی سمیرا ملک کو برتری اور نارووال سے ن لیگ کے دانیال عزیز اور دادو کے حلقہ این اے 233 سے پیپلز پارٹی کے عمران ظفر اور مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں آگے، غلام مصطفیٰ کھر مظفر گڑھ سے برتری لئے ہوئے ہیں۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے دوران این اے 176 مظفرگڑھ میں فنکشنل لیگ کے غلام مصطفیٰ کھر 7222 ووٹ لیکرپہلے اور (ن) لیگ کے ملک سلطان محمود 4683 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 25 ڈی آئی خان کم ٹانک میں مولانا فضل الرحمان 1644 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پی پی کے فیصل کریم کنڈی 878 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں، این اے ون پشاور ون سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 6016 ووٹ لیکر آگے، اے این پی کے غلام احمد بلور 1427 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر، این اے 17 ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر محمد اظہر خان 35414 ووٹ لیکر پہلے اور (ن) لیگ کے سردار مہتاب عباسی 18802 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر، این اے48 اسلام آباد ون میں تحریک انصاف کے جاوید ہاشمی 22515 ووٹ لیکر آگے اور (ن) لیگ کے انجم عقیل خان 8621 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 174 راجن پور میں (ن) لیگ کے محمد جعفر لغاری 956 ووٹ لیکر پہلے اور آزاد امیدوار سردار نصر اللہ 264 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 176 مظفرگڑھ ون فنکشنل لیگ کے غلام مصطفیٰ کھر 8627 ووٹ لیکر آگے جبکہ (ن) لیگ کے ملک سلطان محمود 8341 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ، این اے 198 سکھرکم شکارپور پر پیپلز پارٹی کے نعمان اسلام شیخ 637 ووٹ لیکر پہلے جے یو آئی (ف) کے محمد ایوب 372 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن پر ہیں۔ این اے 211 نوشہرو فیروز میں نیشنل پیپلز پارٹی کے غلام مرتضیٰ جتوئی 1352 ووٹ لیکر آگے اور پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی 545 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر، این اے222 ٹنڈو محمد خان میں فنکشنل لیگ کے پیر سجاد جان سرہندی 9174 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے نوید قمر 2519 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ این اے 148 ملتان ون پر (ن) لیگ کے ملک عبدالغفار ڈوگر 3806 ووٹ اور تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی 2891 ووٹ لے چکے ہیں، پی ایس 88 ٹھٹھہ5 پر پیپلز پارٹی کے اویس مظفر ٹپی 596 ووٹ لیکر پہلے اور آزاد امیدوار حاجی محمد عثمان 217 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
تبصرے بند ہیں.