منگھو پیر روڈ پر دھماکا، 2 رینجرز اہلکارجاں بحق، 5 افراد زخمی

کراچی میں انتخابی گہما گہمی کے ساتھ ہی ساتھ تخریبی کارروائیاں بھی جاری ہیں ۔ کراچی کے علاقے منگھو پیر روڈ پر دھماکے میں 2 رینجرز اہلکار جاں بحق اور 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگھو پیر روڈ پر موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے رینجرز اہلکاروں کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں 2 رینجرز اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور ناظم آباد، حیدری اور ناگن چورنگی تک سنی گئی۔

تبصرے بند ہیں.