سینئرز نئے فنکاروں کی بھر پور حوصلہ افزائی کررہے ہیں، آمنہ شیخ

کراچی: ماڈل واداکارہ آمنہ شیخ نے کہاہے کہ نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی میں ہمارے سینئرز بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ امید ہے انڈسٹری مستقبل میں مزیدبہترہوجائے گی ان خیالات کااظہارانھوں نے بات چیت کے دوران کیا، انکا کہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری نے بہت کم وقت نے میں جگہ بنائی ہے اب فلم کے حوالے سے سنجیدگی سے کام کیا جارہا ہے کچھ ٹیلی فلمزبھی بنائی گئیں مگرابھی بہت کام کرناہے عوام کی جانب سے ہمارے کام پراچھارسپانس مل رہاہے ہندوستان اوردیگرممالک سے جوپراڈکٹ پاکستان آرہی ہیں ان سے اب کوئی فرق نہیں پڑنے والا کیونکہ ہم بھرپورکوشیش کررہے ہیں کہ کوئی ایساخلا نہ رہ جائے کہ جس سے شائقین ڈرامہ کاذہن بھٹکے ۔

تبصرے بند ہیں.