اہ نور بلوچ ہالی ووڈ فلم “ٹورن” میں جلوہ گر ہوں گی

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ ہالی ووڈ فلم “ٹورن” میں جلوہ گر ہوں گی۔ ماہ نور بلوچ ہالی ووڈ کی نئی فلم “ٹورن” میں مریم نامی خاتوں کا کردار ادا کررہی ہیں، فلم کی کہانی دو ماؤں کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں لیکن بیٹوں کی وجہ سے دونوں کا ایک دوسرے سے سامنا ہوتا ہے، دونوں کے بیٹے شاپنگ مال میں دھماکے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، فلم میں ماہ نور بلوچ کے ساتھ ڈنڈری ٹیلر، فرحان طاہر، شیرون واشنگٹن اور جان ہارڈ فلم میں نمایاں کرداد ادا کررہے ہیں، فلم کی ہدایت کار جریمیا برن بورن ہیں جبکہ فلم رواں سال کے آخر میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ واضح رہے کہ میشا شفیع کے بعد ماہ نور بلوچ دوسری پاکستانی اداکارہ ہیں جو کہ ہالی ووڈ کی فلم میں کام کریں گی، جبکہ اس سے قبل ماہ نور بلوچ نے حالیہ ریلز ہونے والی فلم “میں ہوں شاہد آفریدی” میں بھی کام کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.