دلیپ کمار کی جلد صحتیابی کے لئے پرستار دعا کریں، اہلیہ سائرہ بانو کی اپیل

ممبئی: برصغیر پاک و ہند کے لیجنڈ اداکاردلیپ کی اہلیہ سائرہ بانو نے پرستاروں سے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سائرہ بانو نے کہا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار رو بصحت ہیں تاہم انہیں مکمل صحت یاب ہونے میں وقت لگے گا۔ سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے لئے پرستاروں کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لئے مزید دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ 90 سالہ دلیپ کمارکودل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اتوارکواسپتال لایاگیا تھا اور وہ اب بھی آئی سی یومیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.