سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کیلیے بیتاب ہوں، دپیکا پڈوکون

ممبئی: اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں اور انھیں اس کے لیے مناسب اسکرپٹ کی تلا ش ہے۔ ایک انٹرویوکے دوران دپیکا کا کہناتھاکہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ڈائریکٹر فرح خان نے اپنی ایک فلم میں مجھے اور سلمان خان کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کی پیشکش کی تھی۔اس وقت میری عمر کچھ کم تھی اور کیمرہ سے خوفزدہ تھی اور اسی کے باعث میں نے یہ پیشکش رد کردی تھی تاہم اب حالات بدل چکے ہیں اور میں سلمان کے ساتھ کام کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہوں۔دپیکا کا کہناتھاکہ ایسے لگتا ہے کہ قدرت نے ہم دونوں کے لیے کوئی خاص فلم کی تیاری کا منصوبہ رکھاہے جو مناسب وقت پر سامنے آئے گا۔دیپکا نے اپنی نئی آنے والی فلم رام لیلا کے متعلق بتایاکہ اس فلم کا پس منظر ریاست گجرات کا کلچر ہے جو فلم کو منفرد اور دلچسپ بنائے گا۔

تبصرے بند ہیں.