Latest National, International, Sports & Business News

رشی کپور اور پریش راول 20 سال بعد ایک ہی فلم میں کام کرینگے

ممبئی: رشی کپور اور پریش راول 20سال بعد ہدایتکار سنجے چہل کی فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔ یہ ایک فیملی فلم ہوگی جس میں کامیڈی کا عنصر بھی شامل ہوگا۔فلم کی کاسٹ فائنل کی جاچکی ہے جب کہ فلم کی شوٹنگز 15 دن میں ممبئی اور دیگر مقامات پر شروع ہوگی ۔ میوزک ڈائریکٹر للت پنڈت فلم کے تین گانے ریکارڈ کرچکے ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ویر داس ،دیویا سیتھ، بھارتی اچارکر شامل ہیں فلم کو اگلے برس کے آغاز میں ریلیز کیا جائیگا۔

تبصرے بند ہیں.