ابھیشک بچن نے مسلسل 3 فلم فئیر ایوارڈ حاصل کیے

کراچی: بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں ایک طویل عرصہ سے بچن فیملی کا راج رہا ہے امتیابھ بچن، جیہ بچن نے سلور اسکرین پر بہترین فلموں سے نہ صرف بولی ووڈ فلم انڈسٹری کا نام روشن کیا بلکہ ادکاری کے شعبہ میں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ابھیشک بچن کی فلمی دنیا میں آمد کے بعد اس بات کی توقع کی جارہی تھی کہ وہ ایک لیجنڈ کے صاحبزادے ہونے کی وجہ فلم انڈسٹری کے کامیاب ادکار کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو منوائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، ان کا فلمی سفر کبھی کامیاب کبھی ناکام رہا ہے۔5فروری1976میں ممبئی میں پیدا ہونے والے ابھیشک بچن نے2000میں فلم ’’رفیو جی‘‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیایہ سال کی پانچویں کا میاب ترین فلم تھی جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا،ان کی دو فلمیں شرات، بس اتنا سا خواب ہے اسی سال ریلیز ہوئیں جو ناکام ثابت ہوئیں2000سے 2002تک ابھیشک بچن کی17فلمیں بری طرح ناکام ثابت ہوئیں،2003میں ابھشک بچن کی فلم ’’پریم دیوانی‘‘ نے کامیابی حاصل کی اور انھوں نے ایک بار پھر اپنے آپ کو منوالیا،جب کہ ان کی ایک اور فلم’’ یو اوا‘‘ بھی ان کی کامیاب فلم قرار دی گئی۔اس فلم میں انھیں بہترین معاون ادکار کا فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا2004میں ان کی فلم ’’دھوم‘‘ جس میں ان کے ہمراہ جان ابراہم نے کام کیا تھا ایک ہٹ فلم ثابت ہوئی، ،2005میںان کی فلم’’ ببلی اور بنٹی‘‘ نے بھی کامیابی حاصل کی اسی سال جولائی میں ان کی ایک فلم ’’سرکار ‘‘ نمائش کے لیے پیش کی گئی لیکن باکس آفس پر اسے درمیانہ درجہ کی فلم قرار دیا گیا،اسی فلم میں انھیں معاون ادکار کا فلم فئیر ایوارڈ دیا گیاجب کہ ابھیشک بچن کو فلم ’’پا‘‘ میں بہترین پروڈیوسر کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا، 2006میں ان کی فلم ’’بلف ماسٹر‘‘ بھی درمیانہ درجہ کی فلم قرار دی گئی۔ اسی سال ان کی فلم ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ نمائش کے لیے پیش کی گئی یہ سال کی سب سے بڑی کامیاب فلم تھی اس فلم نے بھارت میں458کروڑ کا بزنس کیا ، اس فلم میں انھیں بہترین معاون ادکار کا فلم فئیر ایوارڈ دیا گیایہ ان کا مسلسل تیسرا فلم فئیر ایوارڈ تھا،اسی سال فلم ’’دھوم ٹو‘‘ نے ایک بار پھر انھیں شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا ،2007میں ابھیشک کی فلم ’’دوستانہ‘‘ سپر ہٹ ثابت ہوئی،2009میں فلم ’’پا‘‘ میں انھوں نے اپنے والد امیتابھ بچن، ودیا بالن کے ساتھ ادکاری کا مظاہرہ کیا،اس فلم کو بہترین فیچر فلم کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔2012میں’’ بول بچن‘‘ بھی ان کی ہٹ فلم تھی، 2013میں بھی ان کی متعدد فلمیں ریلیز کی جائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.