پوجا گپتا ہالی ووڈ فلم ’’لینڈ آف لیو پولڈ‘‘ میں کام کریں گی

ممبئی: بھارتی اداکارہ پوجاگپتانے کہاہے کہ وہ ہالی ووڈ فلم ’’لینڈ آف لیوپولڈ‘‘ میں کام کریں گی ۔ اپنے ایک انٹرویوکے دوران پوجا کا کہناتھا کہ فلم ’’لینڈ آف لیوپولڈ‘ ہالی ووڈسٹار پیرس بروسنان کے بیٹے سین بروسنان بنارہے ہیں اس فلم میں میراکردار کورینا کاہوگاجو ابھی تخلیق کے مراحل میں ہے ۔سین بروسنان سے متعارف کرائے جانے کے سوال پر پوجاگپتا نے کاکہنا تھا کہ میں کئی سال امریکا میں رہی ہوں۔حال ہی میں جب میں نے پاریش راول کے ڈرامہ کے سلسلہ میں امریکا کا دورہ کیاتو میرے ایک دوست نے سین اور ان کی ٹیم سے میری ملاقات کرائی جو کیلفورنیامیں ہوئی اس وقت انھوںنے میرے کام کو یوٹیوب پردیکھا اور میری تعریف کی ۔پوجاکا کہناتھا کہ جب انھوں نے فلم کے سلسلہ میں مجھ سے رابطہ کیاتو میں بہت حیران ہوئی مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا کہ انھوں نے بالی ووڈ میں میراکام کس طرح دیکھا اور پسند کیا ۔پوجاکاکہناتھاکہ فلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کی کاسٹ فائنل کی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلم کی شوٹنگ بروسنان فیملی کو درپیش چند مشکلات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے امید ہے کہ شوٹنگز اسی سال اکتوبر میں شروع ہوجائیں گی۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری فلم ’’مکی وائرس اسی سال 25اکتوبر کوریلیز ہورہی ہے۔اس فلم میں اپنی اداکاری سے کوشش کی ہے کہ شائقین کے دل جیت سکوں۔ادکارہ کاکہناتھاکہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے اداکاری کے لوازمات کاادراک ہے رقص کے حوالے سے بہت محنت کررہی ہوںاپنے کام میں پختگی اور مہارت لانے کے لیے کوشاں ہوں شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے ۔ابھی کئی مراحل باقی ہیں جن میں کام کرنے کے لیے بہت کچھ سیکھنا پڑے گا۔ پوجاگپتانے کہا کہ شوبز بہت بڑامیدان ہے اس میں وہی کامیاب ہوتے ہیں جو محنت اور لگن سے اپناکام کرتے ہیں۔اپنے سینئرز سے سیکھ رہی ہوں اور ان کی رہنمائی کے باعث ہی آج مجھے ہالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع مل رہاہے ۔پوجا گپتا کا کہناتھا کہ شائقین کی داد حاصل کرنا ہی سب سے بڑا کام ہے جب کوئی اداکار شائقین کی توجہ حاصل کرلیتاہے تو کامیابی اس کی زندگی کا حصہ بن جاتی ہے اداکارہ کا کہناتھاکہ شوبز میں نشیب و فراز معمول کاحصہ ہیں مگر میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں میں بھرپور حوصلے اور عزم کے ساتھ اپناکام جاری رکھوں گی اور آگے بڑھوں گی ۔واضح رہے کہ 6جولائی 1988کو نئی دہلی میں پیدا ہونے والی پوجا گپتا کی والدہ اور بھائی انجینئر ہیں۔ پوجا گپتا کئی سال تک امریکا میں مقیم رہی بعد ازاں بھارت واپس آگئی اور 2007 میں ہونیوالے مس انڈیاکا ٹائٹل حاصل کیا۔ اسی سال میکسیکومیں ہونیوالے مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیا اورنویں پوزیشن حاصل کی ۔ اس مقابلے میں وہ آخری بھارتی حسینہ تھی جو سیمی فائنل تک پہنچ سکی ، پوجا گپتانے اپنا کیرئیرکی ابتدا ممبئی میںپاریش راول کے ڈرامہ کرشن بمقابلہ کرشنا سے کی اس کے کچھ ہی عرصہ بعد ایک اور ڈرامہ ڈئیر فاد میں بھی کام کیا۔ 30 مارچ 2012 کو پوجا کی پہلی کرائم تھرلر فلم ’’بلڈ منی‘‘ریلیز ہوئی جس میں اس کا کردار نندنی نامی لڑکی کاتھااس فلم کے ہدایتکار وشال مادھکر اور پروڈیوسر مہیش بھٹ تھے جب کہ فلم کا لیڈ رول کنال خیمو اور امریتاپوری نے کیاتھااس فلم کوئی شہروں میں بہترین رسپانس ملا اور فلم میں پوجا گپتاکی اداکاری کو سراہواگیا۔اسی سال 20اپریل کو اداکارہ کی ایک اور فلم ’’وکی ڈونر‘‘ریلیز ہوئی جس میں پوجا نے سویتا نامی لڑکی کا کردار اداکیا۔ اس فلم کے ہدایتکار شوجیت سرکار اور پروڈیوسر اداکار جان ابراہم تھے۔یہ فلم باکس آفس پر بہت کامیاب رہی۔ اس سال ستمبر میں پوجا کی اکشے کمار اور متھن چکرورتی کے ساتھ ایک اور فلم ’’ Oh My God‘‘ ریلیز ہوئی ۔امیش شکلا کی ہدیاتکاری میں 15 کروڑ روپے سے بننے والی اس فلم کوباکس آفس پر سپر ہٹ فلم قرار دیاگیا ۔رواں سال مئی میں پوجا گپتاکی فلم’’ گو گو اگین‘‘ریلیز ہوئی ۔اس کے ہدایتکار راج ندمور اور کرشنا تھے جب کہ کاسٹ میں سیف علی خان کنال ،ویرداس اور آنند تیواری شامل تھے۔ 16کروڑ روپے سے بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر 25کروڑ سے زائد کا بزنس کیا جس پر اسے کاروباری طور پرایک کامیاب فلم قرار دیا گیا۔ اس فلم میں پوجا کا کردار لیوناکاتھا جسے بہت پسند کیا گیا اور بھارتی فلمی ناقدین نے پوجا گپتا کی اداکاری کی تعریف کی۔ پوجا گپتا کی سال رواں کے دوران 21 جون کو ایک اور فلم شارٹ کٹ رومیو بھی ریلیز ہوئی جس میں اداکارہ نے نیل نیتن کے ساتھ لیدنگ رول ادا کیا اس فلم کو کینز فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کیلیے پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی اسی سال 25 اکتوبر کو ایک اور فلم مکی وائرس بھی ریلیز ہورہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.