آرٹس کونسل میں 4 روزہ میوزک فیسٹیول نومبر میں ہوگا

کراچی: آرٹس کونسل کراچی میں نومبرکے پہلے ہفتے سے 4 روزہ میوزک فیسٹیول کا آغاز ہورہا ہے۔ میوزک فیسٹیول میں استاد حامد علی خان، غلام عباس، حمیراچنہ، عابدہ پروین، شفقت امانت علی خان، سلمان علوی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ماضی کی ممتاز گلوکارہ ناہید اختر سے بھی اس فیسٹیول کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، آرٹس کونسل کراچی میں نومبر میں 4 روزہ میوزک فیسٹیول منعقد ہوگا، اس فیسٹیول میں ماضی کی طرح ملک کے کلاسیکل اور پاپ گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔فیسٹیول کے پہلے روزشفقت امانت علی اورحمیرہ چنہ، دوسرے اور تیسرے روز استاد حامدعلی خان،غلام عباس،سلمان علوی، عابدہ پروین اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی،فیسٹیول کے حوالے سے آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسیقی اورشاعری کے حوالے سے محفلوں کا انعقاد کم دیکھا جارہا ہے اس لیے ہماری کوشش ہے کہ اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے اس سلسلے کو برقرارکھیں تاکہ شہریوں کو تفریحی مواقع مہیا ہوسکیں۔

تبصرے بند ہیں.