منفی کردارسے بچوں کو متاثرکرناچاہتی ہوں، کیٹ ونسلیٹ

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکارہ کیٹ ونسلٹ نے کہا کہ انھوں نے اپنے بچوں کو متاثر کرنے کے لیے فلم ’’ ڈائیورجنٹ ‘‘ میں منفی کردار کی پیشکش قبول کی ہے۔ اداکارہ کیٹ ونسلٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کے بچے چونکہ اب بڑے ہو رہے ہیں اور ان کے شعور میں اضافہ ہو رہا ہے وہ اپنے بچوں کے لیے منفرد کردارادا کر کے انھیں متاثر کرنا چاہتی ہوں۔ فلم ’’ ڈائیورجنٹ‘‘ نے انھیں یہ موقع فراہم کیا اور انھوں نے اس کردار کو نبھایا۔

تبصرے بند ہیں.