اچھا ہوتا اگر کرینہ اور عمران اصل زندگی میں بھی ہمسفر ہوتے، کرن جوہر

ممبئی: ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر کو کرینہ کپور اور عمران خان کی جوڑی پردے پر اتنی خوبصورت لگتی ہے کہ انہوں نے اس حسرت کا اظہار ہی کر ڈالا کہ دونوں اصل زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ہمسفر ہوتے تو اچھا تھا۔ کرن جوہر کی نئی فلم ”گوری تیرے پیار میں“ کرینہ کپور اور عمران خان ایک ساتھ کام کررہے ہیں، فلم کے ٹریلر کی ریلیز کی تقریب کے دوران کرن جوہر کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور اور عمران خان ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے ہوئے اتنے اچھے لگتے ہیں کہ کوئی بھی ان کی جوڑی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا، کرن نے حسرت سے کہا کہ کاش اصل زندگی میں بھی یہ دونوں ایک دوسرے کے ہمسفر ہوتے۔ تقریب میں موجود ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا اب بھی ایسا ممکن ہے تو کرن نے جواب دیا کہ بالکل ایسا ہو سکتا ہے، اس دنیا میں ایسا کچھ بھی نہیں جو ممکن نہ ہو، کرن کے اس جواب پر کرینہ نے کہا کہ پھر ایسا ہو گیا تو سیف کا کیا ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.