شان بھارتی فلموں کے خلاف تحریک روکنے کے لیے سرگرم

لاہور: شان نے بالی وڈ میں رسائی کے بعد سینئر ہدایتکار اسلم ڈار کو بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف چلنے والی تحریک کورکوانے کے لیے قائل کرنا شروع کردیا۔ بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف احتجاج اوردھرنے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ہونے والی میٹنگ کے دوران اداکارشان ، اسلم ڈارسمیت دیگرشرکاء کواس بات پر قائل کرنے کے لیے ’’مضبوط دلائل‘‘ بھی دیتے رہے جس کی وجہ سے کچھ شرکاء نے شان کے دلائل پرغور بھی شروع کردیا ہے۔میٹنگ میں شان کا کہنا تھا کہ اگریہاں پراحتجاج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس نہ لیا تو ہم کیا کرینگے؟ یا اگرپاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی لگ گئی تو ہم نئی فلمیں بناسکیں گے؟ ہمارے ہاں کیمرہ اورٹیکنیشنز کو جدید ساز و سامان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے اور نہ ہی کسی نے ان کو آپریٹ کرنے کے لیے کوئی تربیت حاصل کی ہے، یہ بھی اہم مسئلے ہیں کیا کبھی ہم نے ان کے بارے میں غورکیا ہے؟ ان مضبوط دلائل نے شرکاء کو سوچنے پر مجبور کیا لیکن دوسری جانب اسلم ڈار، شان کو اس تحریک میں شامل ہونے پر زور دیتے رہے۔

تبصرے بند ہیں.