رواں سال فلم انڈسٹری کے لیے کامیابی کا سال ثابت ہوگا، نرما

لاہور: اداکارہ نر مانے کہا ہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ اپنی ثقافت کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کریں اور اگر ہم ایسا نہیں کرینگے تو اسی طرح اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارتے رہیں گے۔ کسی بھی اداکار یا اداکارہ پر پنجابی‘ اردو یا پشتو فلموں کی چھاپ نہیں لگانی چاہیے۔ ایک انٹر ویو میں نر ما نے کہا کہ ہم بلوچی ‘ پنجابی‘ سندھی اور پٹھان بعد میں پہلے پاکستانی ہیں اس لیے ہمیں ہر شعبے میں پاکستانیت کا ثبوت دینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میں کہوں گی کہ ہماری انڈسٹری میں بڑی جان ہے اور رواں سال اس کے لیے کامیابی کا سال ثابت ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.