کراچی کے عوام نے وہ کام کروایا جسکا خواب دیکھا تھا، داور محمود

کراچی: تھیٹر ڈرامہ ’سواچودہ اگست‘ پونے چودہ اگست،اورآنگن تیڑھاکے ڈائریکٹر داور محمود نے کہاہے کہ کراچی کی عوام نے مجھے حوصلہ دیکروہ کام کروایا جس کامیں نے خواب بچپن میں دیکھاتھا۔ میں اپنی کلاس میں بچوں سے کہتاتھا کہ ایک دن آئیگاجب میں انورمقصودکے ساتھ کام کرونگاتومیرے ساتھی ہنساکرتے تھے مگرخدانے مجھے وہ دن دکھایاکہ جب میں نے انورصاحب کے ساتھ تین تھیٹرڈرامے کیے جنھیں لوگوں نے پسندکیا۔ان خیالات کااظہارانھوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ 25دسمبرسے میں ایک مزیدکھیل ’ہاف پلیٹ‘کراچی میں کررہاہوں امیدہے کہ یہ کھیل بھی عوام کوپسندآئیگاایک سوال کے جواب میں داورمحمودکاکہنا تھا کہ فی الحال میرافلم کرنے کاکوئی ارادہ نہیں ہے ابھی میری مکمل توجہ تھیٹرپرہے اورکوشش ہے کہ عوام کومعیاری تھیٹرفراہم کروں ۔

تبصرے بند ہیں.