Latest National, International, Sports & Business News

کوہاٹ،کچہری گیٹ پربم حملہ،فائرنگ سےخودکش حملہ آورہلاک

کوہاٹ میں کچہری گیٹ پر دستی بم حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس سے کئی افراد زخمی ہوئے،جنہیں طبی امداد کے لئے قریب اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک خود کش حملہ آور مارا گیا، فائرنگ سے 4 اہل کار زخمی بھی ہوئے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کچہری کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر اہل کاروں نے بھرپور اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک خود کش حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

تبصرے بند ہیں.