وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت کل جماعتی کانفرنس شروع ہوگئی۔ کانفرنس کی ابتدائی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ابتدائی نوٹ سے ہوئی۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس میں تمام اہم سیاسی جماعتوں کے نمائندے، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر بھی شریک ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے امور پر سیاست نہیں کی جائے گی۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے متفقہ فیصلہ ضروری ہے سب متحد نہ ہوئے تو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے۔ وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والی اے پی سی میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر لوگ بھی شریک ہیں۔ اے پی سی سے افتتاحی خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے سب لوگوں کو ایک نکتے پر متفق ہونا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حساس معاملات کو سیاست کی نذر نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سب کو مل کر ایک نئی صبح کا آغاز کرنا ہوگا۔ ایک دوسرے کی حمایت کر کے ہی عوام کو مسائل سے باہر نکالیں گے۔ وزیراعظم نے اے پی سی میں شرکت پر تمام سیاسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، مسائل بہت پیچیدہ ہیں۔ قومی مفاد پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ متفقہ ہونا چاہیئے دہشت گردی کے باعث لوگ سرمایہ کاری سے گھبراتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متحد ہوکر فیصلے کرلیا گیا تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.