Latest National, International, Sports & Business News

سوڈانی خاتون کا سر ڈھانپنے کا قانون ماننے سے انکار، کوڑوں کی سزا ہوسکتی ہے

سوڈان کی ایک خاتون عامرہ عثمان حمید نے کہا ہے کہ وہ طالبان جیسے قانون کی حکم عدولی میںاپنے بال ننگے رکھنے کے حق کے دفاع میں کوڑے کھانے کو بھی تیار ہے۔ 19ستمبر کو ہونے والی سماعت میں اگرجرم ثابت ہوجاتاہے تو پھرسوڈانی خاتون کو کوڑوں کی سزاکاسامنا ہوسکتاہے۔ واضح رہے کہ سوڈانی قانون کے تحت خواتین کے بال حجاب کے ساتھ ڈھانپے ہونے چاہئیں لیکن 35سالہ عامرہ نے اس سے انکار کردیا۔ اس پر آرٹیکل 152کے تحت الزام لگایاگیاہے جو نامناسب کپڑوں کو ممانعت کرتاہے۔اس کیس کوشہری حقوق کے کارکنوںکی حمایت مل رہی ہے۔ عامرہ عثمان حمید نے اے ایف پی کو ایک انٹرویو میں بتایاکہ ہمیں افغان طالبان جیسی خواتین بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔ میں نے 27اگست کو کرطوم کے نواح میں جبل اولیا میں ایک سرکاری دفتر کا دورہ کیا جب ایک پولیس اہلکار نے جارحانہ انداز میں مجھے بال ڈھانپنے کاکہا لیکن میں نے انکار کردیا۔

تبصرے بند ہیں.