Latest National, International, Sports & Business News

کنگنا نے مداحوں سے رابطے کیلیے ویب سائٹ لانچ کر دی

اداکارہ کنگنا رناوت نے مداحوں سے رابطے کے لیے اپنی ویب سائٹ لانچ کر دی۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے ویب سائٹ لانچ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ سماجی ویب سائٹ پر ان کے نام سے جعلی اکائونٹ بنا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں تاہم یہ صورتحال دیکھتے ہوئے انھوں نے اپنی ذاتی ویب سائٹ لانچ کرنے کی ٹھان لی انھیں خوشی ہے کہ وہ اپنی ذاتی ویب سائٹ لانچ کرنے جا رہی ہیں جس سے وہ مداحوں سے براہ راست ہونگی۔ ان سے فلموں اورنجی معاملات سے متعلق باتیں شیئر کرینگی اور مداحوں کا فیڈ بیک بھی انھیں ملتا رہے گا۔

تبصرے بند ہیں.