شہر کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن سے پہلے پولیس افسران کے تبادلے بھی شروع کر دیئے گئے ۔۔ شہر کے سات تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے گئے ۔۔ کراچی میں دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن سے پہلے پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دی گئی۔۔ سات تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے گئے۔ انسپکٹرعارف رزاق کو ایس ایچ اوحیدری، سہیل خان کو ایس ایچ او ڈاکس ۔۔ سجاد الحسنین کو ایس ایچ اولیاقت آباد اور انسپکٹر ہمایوں خان کو ایس ایچ او جمشید کوارٹرز تعینات کر دیا گیا۔۔ غلام حسین کورائی کو ایس ایچ او گلستان جوہر، راجہ تنویر کو ایس ایچ او گزری اور محمد اعظم کو ایس ایچ او کھارادر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے
تبصرے بند ہیں.