Latest National, International, Sports & Business News

سعودی عرب میں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے شخص کا سر قلم

ریاض: سعودی عرب میں بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے شخص کا سر قلم کردیا گیا ۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق فوزی الخیباری نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کو استری سے جلایا اور بعد میں اس کا سر پھاڑ کر اسے ہلاک کر دیا، سعودی عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیئے جانے کے بعد مدینہ منورہ میں اس شخص کا سر قلم کر دیا گیا۔ سعودی عرب میں رواں سال 58 افراد کا مختلف جرائم میں سر قلم کیا جا چکا ہے جب کہ گزشتہ سال 76 افراد کے سر قلم کئے جانے کی سزاؤں پر عملدرآمد ہوا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں قتل، زنا، منشیات اور ڈاکے جیسے جرائم کے مرتکب افراد کو اسلامی شریعت کے مطابق سزائے موت سنائی جاتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.