دنیا بھر کی جدت سے ہم آہنگ سائیکلوں کا میلہ چائنا سائیکل دوہزارتیرہچین کے شہر شنگھائی میں لگ گیا. چین میں پیڑول کی بچت اور ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر سائیکلوں پر سفر کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے.اسی لئے عوام میں سائیکلوں پر سفر کو زور دیتے ہوئے شنگھائی میں چائینا سائیکل دوہزار تیرہ ۔میں مخلتف ڈیزائن اور میڑریلز سے تیار کی گئیں سائیکلوں کا میلہ سج گیا۔ سائیکلوں کی نمائش میں سب سے زیادہ پزیرائی فولڈنگ سائیکل کو دی گئی. جس کو جب دل چاہے کوئی بھی کہیں بھی کم جگہ پر با آسانی رکھ سکتا ہے تو اپنے ہلکے وزن کے باعث کاربن فائیبر سے بنی سائیکل کو بھی دنیا بھر سے آئے مینوفیکچرز نے پسند کیا۔ دنیا بھر سے چوبیس ممالک نے سائیکلوں کے ایک ہزار تین سو ڈیزائنز نمائش میں پیش کئے.
تبصرے بند ہیں.