مشکلات کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہوں، سلمان خان

ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا حوصلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ کئی بارمقدمات کا سامنا رہا، زندگی میں اچھا برا وقت آتا رہتا ہے مگر حوصلے سے مقابلہ کرنے والے ہی سرخرو ہوتے ہیں۔ اداکار کا کہنا ہے کہ آنیوالی فلموں میں اپنی پرفارمنس کو عمدہ انداز میں پیش کروں گا۔ قبل ازیں سلمان نے کہا کہ انھیں لڑکیوں کا بھائی کہنا بالکل پسند نہیں۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ میری صرف چار بہنیں ہیں جن میں سے دو راکھی سسٹرز ہیں اور میرے لیے یہی کافی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے بالکل پسند نہیں کہ لڑکیاں مجھے بھائی کہہ کر پکاریں۔

تبصرے بند ہیں.