Latest National, International, Sports & Business News

اداکارہ میرا کی جانب سے پلازہ پر قبضے کے خلاف حکم امتناع جاری

لاہور کی ایک مقامی سول عدالت نے اداکارہ میراکی جانب سے ایک شہری کے پلازہ پر قبضے کے خلاف حکم امتناع جاری دیا۔ سول جج لاہور نعیم شوکت نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو ایک شہری امین الدین کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاکہ اداکارہ میرا نے جعلی رجسٹری اور دستاویزات بناکر گلبرگ میں واقع پلازہ پرقبضہ کررکھا ہے حالانکہ اس پلازہ کا حقیقی مالک وہ ہے لہذا عدالت حکم امتناع جاری کرے ۔ درخواست گزار شہری امین الدین نے پلازہ کی رجسٹری اور اصل انتقال کے حوالے سے عدالت میں ثبوت پیش کیے اور عدالت سے حکم امتناع جاری کرنے کی استدعاکی۔ عدالت نے درخواست پر اد اکارہ میرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عدالت میں تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدایت کی اور کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.