شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا ” نے پہلے ہی ہفتے 30 کروڑ روپے کمالئے

ممبئی: بالی ووڈ فلم ” شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا “ نے پہلے ہی ہفتے 30 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔ سنجے گپتا کی ایک اور شاہکار ایکشن مووی ” شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا “ نے شائقین فلم میں دھوم مچا دی اور فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 30 کروڑ روپے کما کر باکس آفس پر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔ ” شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا “ کی کہانی ممبئی پولیس اور ایک گینگ کے درمیان لڑائی کے گرد گھومتی ہے ، جو ایک گینگسٹر منیاسروو کے قتل کے بعد شروع ہوتی ہے جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں میں جان ابراہم، انیل کپور، کنگنا رانوت اور تشار کپور شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.